اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات جس کی قیادت صدر روٹری انٹرنیشنل ہولگر نیئک کررہے تھے، اس موقع پر پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان میں کئے گئے اقدامات پر وفد کو بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں ڈھائی لاکھ پولیو ورکرز نے خدمات سرانجام دیں، 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔
روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کو سراہا اور پولیو کے مکمل خاتمے کی امید ظاہر کی۔