پشاور: (دنیان یوز) خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے، صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 91 ہوگئی۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے مطابق نئے کیسز لکی مروت اور ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے، ڈی آئی خان کے 2 سالہ بچے اور لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 91 جبکہ ملک بھر میں تعداد 134 ہوگئی ہے۔