الیکشن کمیشن کا فعال ہوتے ہی ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

Last Updated On 30 January,2020 03:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے فعال ہوتے ہی ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈز کی حدود میں حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

نئی مردم شماری اور سینسز ایریاز کی بنیاد پر کنٹونمنٹس حلقوں کا تعین ہوگا، 3 فروری سے کنٹونمنٹس بورڈز میں حلقہ بندیوں کا آغاز ہوگا، 10 سے 17 فروری تک کنٹونمنٹس بورڈز کی ابتدائی حلقہ بندیاں کی جائینگی، 27 مارچ کو ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈز کی نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، نئی حلقہ بندیوں کے بعد کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوگا۔