کراچی گرین لائن پراجیکٹ، وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے فروری میں افتتاح کا دعویٰ مسترد کر دیا

Last Updated On 24 December,2019 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی مین گرین لائن پراجیکٹ کب مکمل ہو گا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے گورنر کے فروری میں افتتاح سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا۔

گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ سات فروری کو گرین لائن منصوبے کا افتتاح ہو سکتا ہے تاہم وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کا افتتاح سات فروری کو نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ وفاق پہلے بسیں لائے پھر اعلان کرے۔ جب بسیں نہیں آئیں، ٹریک مکمل نہیں ہوا تو وزیراعظم افتتاح کس کا کرینگے۔ مزید بولے کہ گورنر صاحب اچھے آدمی ہیں جب چاہیں بیان دے دیتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو بھی بولا جائے سوچ سمجھ کر بولا جائے۔ گرین لائن بس منصوبے کو سندھ حکومت نے مکمل سپورٹ کیا ہے۔ وفاق جو اعلان کرتا ہے اس پر یو ٹرن نہ لے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اگر نیت کرلے تو اس منصوبے کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔