شرجیل میمن کا گرفتاری کے خدشے پر عدالت سے رجوع، نیب کو کارروائی سے روک دیا گیا

Last Updated On 20 December,2019 03:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے نیب انکوائریز میں گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے چوبیس جنوری تک شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو مزید نیب انکوائریز میں گرفتاری کا خوف، سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل انعام میمن نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے چوبیس جنوری تک شرجیل میمن کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف پہلے ہی نیب میں دو ریفرینس زیر سماعت ہیں۔ معلوم ہوا نیب میرے خلاف مزید خفیہ انکوائری کررہا ہے۔ نیب کو پابند کیا جائے کہ خفیہ انکوائری کو منظر عام پر لائے۔ عدالت نے حکم دیا خفیہ انکوائری کے حوالے سے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔