خیرپور: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Last Updated On 23 December,2019 02:23 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) لاڑکانہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتار مسافر وین اورٹیکنگ کے باعث کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ لاڑکانہ بائی پاس کے قریب درگاہ نور پور شریف گمبٹ بائی پاس پر پیش آیا، ویگن اور ٹرک کے تصادم میں جاں بحق خواتین سمیت تین افراد کی لاشوں کو اور 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

2 لاشوں کی شناخت نجف حسن، ریاض منگی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات دی جا رہی ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ویگن سکھر سے لاڑکانہ جا رہی تھی۔