راولپنڈی انتظامیہ کا پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

Last Updated On 24 December,2019 11:05 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں 27 دسمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور مرکزی قیادت کی شرکت کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے باعث پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔