جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو: بلاول کا مشرف کے فیصلے پر ردعمل

Last Updated On 17 December,2019 01:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری مشرف کے خلاف سزا کے فیصلے پر اپنی والدہ کا قول دہرایا اور کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کا فیصلہ بہت اہم ہے، کبھی کسی آرمی چیف کو سزا نہیں ہوئی، فیصلے میں کیا غلطیاں اور خامیاں ہیں وہ ابھی معلوم نہیں، پرویز مشرف نے ایک نہیں دو بار آئین توڑا، مشرف نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے تمام ججز گرفتار کئے۔