لاہور: (دنیا نیوز) پرویز مشرف نے سنگین غداری مقدمہ کا ٹرائل روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 16 دسمبر کو پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے، عدالت خصوصی عدالت کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے اور خصوصی عدالت کی کارروائی اور تشکیل کو غیر آئینی قرار دیکر ٹرائل کو روکنے کا حکم دیا جائے۔