وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس، موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ

Last Updated On 12 December,2019 03:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا، اجلاس میں مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق بھی بات ہو گی۔ کور کمیٹی پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق مشاورت کرے گی۔