مودی کے زیرسایہ بھارت ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے: عمران خان

Last Updated On 12 December,2019 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کے زیرسایہ بھارت ہندو بالا دستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، مقبوضہ کشمیر کوغیر قانونی طریقے سے حصہ بنانا اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنا ایجنڈے کا حصہ تھا، اسی ایجنڈے کے تحت آسام میں حراستی مراکز قائم ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو جنونی ہندو بلوائیوں کی جانب سے زندہ جلایا جاتا ہے، نازی جرمنی کے نسل پرست ایجنڈا پر عالمی خاموشی دوسری جنگ عظیم کا باعث بنی۔ دنیا کو سمجھنا چاہیے مودی کے ہندو بالا دستی کے ایجنڈے سے نیو کلئیر جنگ کا خطرہ ہے۔