نوشہرہ: مال گاڑی کی زد میں آ کر خاتون، کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 07 December,2019 08:32 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث 6 افراد مال گاڑی کی زد میں آ گئے۔ خاتون، کمسن بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے نواحی علاقے امان گڑھ کے قریب 6افراد مال گاڑی کی زد میں آگئے، جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے، زخمیوں میں 2 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق افراد میں تاج محمد، اس کی بھابھی نازیہ اور 2 کمسن بچے شامل ہیں، متاثرہ فیملی چارسدہ کی رہائشی ہے، متاثرین ٹرین کی پٹری عبور کررہے تھے،حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا، مال گاڑی پشاور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔