پسرور: ٹریفک حادثے میں 13 سالہ لڑکا جاں بحق

Last Updated On 29 November,2019 07:52 pm

پسرور: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ٹریفک حادثے کے دوران 13 سالہ لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں چونڈہ بڈیانہ روڈ پر سول ہسپتال چونڈہ کے قریب موٹر سائکیل اور کیری ڈبہ میں تصادم ہوا، تصادم کے باعث 13 سالہ موٹر سائیکل سوار ذکی حیدر سکنہ محلہ ماچھی واڑہ چونڈہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔