فیصل آباد: بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، طالبعلم جاں بحق

Last Updated On 21 November,2019 04:39 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے کے دوران طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے اضلاع میں سے ایک فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت محمد وقاص کے نام سے ہوئی ہے۔