لسبیلہ: کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں گر گئی،9 افراد جاں بحق، 29 زخمی

Last Updated On 26 November,2019 01:33 pm

لسبیلہ: (دنیا نیوز) لسبیلہ میں کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 9 افراد جان بحق جبکہ 29 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا، لیویز ذرائع کے مطابق کوچ اورماڑہ سے کراچی آرہی تھی کہ بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہو جانے کے باعث بس گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 29 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پاکستان نیوی پاکستان کوسٹ گارڈز اور لیویز کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اورماڑہ نیول بیس کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔