این اے دوسوانسٹھ کےانتیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کل ہوگی

Last Updated On 16 November,2019 04:43 pm

(دنیا نیوز) ڈیرہ بگٹی کے حلقہ این اے 259 کے لئے ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، انتیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا عمل اتوار کے روز ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، پولنگ اسٹاف کو بیلٹ بکس، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان فراہم کردیا گیا ہے جبکہ پولنگ اسٹاف کو بھی مقررہ پولنگ اسٹیشنز کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔

ووٹ ڈالنے کا عمل کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

آزاد امیدوار طارق کھیتران نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔