پنجاب حکومت کا مریم نواز کے طبی ٹیسٹ، نوازشریف سے ملاقات کروانے کا فیصلہ

Last Updated On 25 October,2019 01:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے نوازشریف کی خراب طبیعت کے پیش نظر مریم نواز کی والد سے ملاقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اس دوران مریم کے طبی ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کی مشاورت کے بعد حکومت نے حتمی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لاہور لایا جائے گا جہاں ان کی اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کروائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان بھی گزشتہ رات والد اور بیٹی کی ملاقات کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

پنجاب حکومت مریم نواز کی سروسز ہسپتال آمد کے موقع پر ان کے طبی ٹیسٹ بھی کروائے گی۔