نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ گئی، کینسر کا مرض لاحق نہیں، میڈیکل بورڈ

Last Updated On 24 October,2019 01:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ گئی، بون میرومکمل فنکشنل ہے، کینسرکا مرض لاحق نہیں، 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل کر لیا۔

میاں نوازشریف کے طبی معائنے کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار ہو گئی ہے، میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد محکمہ صحت کے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا ہے جس کے مطابق میاں نوازشریف کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، ان کو کینسرکا مرض بھی لاحق نہیں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے پیٹ سکین کو میڈیکل بورڈ نے فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔