سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ

Last Updated On 20 October,2019 06:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری کیخلاف ٹرائل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق 6 جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کے ٹرائل کے لئے پراسیکیوشن ٹیم بنائی گئی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی کو اس 6 رکنی نیب ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں مدثر نقوی، فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں سہیل عارف، وسیم جاوید کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس، عرفان احمد کو ہریش کمپنی ریفرنس اور مرزا عثمان مقصود کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ریفرنس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سردار مظفر عباسی کو نیب ہیڈ کوارٹرز کو پیشرفت سے آگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔