اکرم خان درانی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، 2 مبینہ فرنٹ مین گرفتار

Last Updated On 17 October,2019 04:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس ان کے 2 مبینہ فرنٹ مین گرفتار کر لیے گئے، احتساب عدالت نے تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیف ایڈمن افسر پی ڈبلیو ڈی مختار بادشاہ اور عاطف ملک کو عدالت پیش کیا اور چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں، ملزمان نے بھرتیوں میں غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں لوگوں کی جعلی ڈومسائل بنا کر بھرتیاں کی ہیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان اکرام درانی سے ملتے رہے ہیں، یہ دیکھنا ہے اکرام درانی کا کیا رول ہے۔ جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی اور دونوں ملزمان کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔