منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کیلئے نیب میں خصوصی سیل قائم

Last Updated On 17 October,2019 03:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے نمٹنے کیلئے نیب میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا، چیئرمین نیب نےسیل قائم کرنےکی منظوری دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق سیل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ سے ملکر مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کرے گا، ڈی جی آپریشنز ظاہرشاہ سیل کی سربراہی کرینگے، اینٹی منی لانڈرنگ سیل 5 افسران پر مشتمل ہوگا، ڈائریکٹرظفر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر مفتی عبدالحق، جہانزیب فرید، سہیل احمد اور ناصرمحمود شامل ہونگے۔

سیل ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ اور متعلقہ سٹیک ہولڈر کے درمیان کوآرڈینیشن بھی کریگا، سیل دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے پر تحقیقات کرسکے گا۔