چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

Last Updated On 16 October,2019 01:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے، ایگزیکٹو بورڈ اہم کرپشن انکوائریز، انوسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دے گا۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل، آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل کر رہے ہیں، 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن شکایات، انکوائریز، انوسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔