پاکستانی ڈاکٹرز کی ڈگریاں غیر تسلیم شدہ ہونے کا معاملہ، 5 رکنی وفد تشکیل

Last Updated On 27 September,2019 06:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز کی ڈگریاں غیر تسلیم شدہ ہونے کے معاملے پر بات چیت کیلئے پانچ رکنی وفد تشکیل دیدیا ہے۔

پاکستانی وفد میں میڈیکل یونیورسٹیز اور ایچ ای سی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ ایچ ای سی نے ایم ڈی اور ایم ایس ڈگریوں والے ڈاکٹرز کو سعودی عرب چھوڑنے کے حکم پر اظہار تشویش کیا ہے۔

پانچ رکنی وفد معاملے کے حل کے لئے سعودی حکام کے ساتھ رابطے کرے گا۔ اس کلے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے میڈیکل تعلیم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں چیئرمین ایچ ای سی، پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت کے حکام شامل ہوں گے۔