سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کر دیا

Last Updated On 27 September,2019 01:43 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کا اعلان کر دیا، نئے سیاحتی پروگرام میں غیرملکی خواتین سیاحوں کے لیے عبایا لینے کی لازمی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق سیاحتی ویزے کا بنیادی مقصد ملک کی معیشت کو پروان چڑھانا ہے، سیاحتی پروگرام کے تحت غیرملکی خواتین کے لیے حجاب کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی ٹورازم چیف احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے میں بہت سارے ورثے اور آثار قدیمہ والے مقامات ہیں جب کہ مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر سیاحتی ویزے پر آنے والوں کے لیے پابندی ہو گی۔