خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آ گئے

Last Updated On 23 September,2019 09:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ایک دوسرے کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آ گئے۔ ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

اسمبلی رکن نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ جیلوں میں بند کرنے سے اپوزیشن کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی۔ موجودہ حکومت نے عوام جینا محال کر دیا ہے۔ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ جیلوں میں بند کرنے سے اپوزیشن کی زبان بندی نہیں ہو سکتی۔

نگہت اورکزئی نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس اکرم درانی نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزت وقار سے بات كرتے ہیں، معلوم نہیں آپ گھر سے غصہ آئے ہیں، ہم تو گزارش كر رہے ہیں كہ وقت پر اجلاس شروع كریں۔