پشاور: موٹروے انٹرچینج کے قریب گاڑی سے 4 کلو ہیروئن برآمد، ملزم فرار

Last Updated On 16 September,2019 03:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کے دوران مشکوک گاڑی سے 4 کلو ہیروئن برآمد کر لی تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا۔

پشاور میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، خفیہ اطلاع پر ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کی اور ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ ہیروئن کی مقدار کا اندازہ 4 کلو گرام لگایا گیا ہے جس کی مارکیٹ میں کروڑوں روپے قیمت ہے، گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔