کوہاٹ: تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Last Updated On 18 September,2019 05:01 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق عوام کے لیے خوشخبری ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہو گا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت ہونے والے کنوئیں سے یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔