بنوں: غیر معیاری اشیائے خورونوش اور چائنہ سالٹ کی فروخت پر 12 دکانیں سیل

Last Updated On 20 September,2019 03:35 pm

بنوں: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے بنوں میں کارروائی کے دوران زائد المعیاد اشیائے خورونوش اور چائنہ سالٹ فروخت کرنے پر بارہ دکانیں سیل کر دیں۔

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق بنوں میں لنک روڈ پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران زائد المعیاد اور غیرمعیاری اشیائے خورونوش سمیت چائنہ سالٹ فروخت کرنے پر بارہ دکانوں کو سیل کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لائسنس نہ ہونے پر منگل میلہ کے علاقے میں بھی کئی دکانیں سیل کی گئیں۔