ہرنائی: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

Last Updated On 01 September,2019 11:42 am

ہرنائی: (دنیا نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد آبائی علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا جس کی زد میں آنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔ کان کن کو دیگر مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

بتایا گیا ہے کہ کان کن ہسپتال میں جاںبر نہ ہو سکا، اسکی شناخت افضل خان کے نام سے ہوئی ہے جو سوات کا رہائشی تھا، ضروری قانونوی کارروائی کے بعد لاش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔