کوہستان: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے26افراد نالہ برد

Last Updated On 30 August,2019 11:38 pm

کوہستان: (دنیا نیوز) کوہستان کے قریب پل ٹوٹنے سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے چھبیس افراد نالہ برد،چھ لاشیں نکال لی گئیں۔

دنیا نیوز کے مطابق گاڑی میں سوار تمام لوگ نالہ برد ہو گئے ہیں، حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

ڈی پی او کوہستان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے بارے میں ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، حادثہ دور دراز پہاڑی علاقے میں لکڑی کا پل ٹوٹنے سے پیش آیا، حادثہ کی جگہ تک پہنچنے کے لیے پولیس کے 5 گھنٹے لگیں گے۔

ڈی پی او راجہ عبدالصبور کا مزید کہنا تھا کہ 6 لاشیں مل چکی ہیں، 20 افراد لاپتہ ہیں جبکہ دور دراز علاقے اور اندھیرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔