لاہور: سی این جی سٹیشن میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمی

Last Updated On 01 September,2019 10:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع سی این جی سٹیشن میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد جھلس کر زخمی اور ایک بس مکمل طور پر جل گئی۔

ٹھوکر نیاز بیگ کے پٹرول پمپ پر نا معلوم وجوہات کی بنا پر اچانگ آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کو فوری اطلاع دی گئی تاہم ان کے آنے سے قبل ہی دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے اور ایک بس مکمل طور پر جل گئی۔

آگ سے زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ سی این جی سٹیشن پر آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔