ڈی جی خان: ٹریفک حادثے میں دو افراد چل بسے

Last Updated On 16 August,2019 02:29 pm

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور کے قریب دو کاروں اور وین کے درمیان ٹکر سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں ایک ٹریفک حادثے ہوا، یہ حادثہ دو کاروں اور وین کے درمیان میں تصادم کے نتیجے میں ہوا جس کے باعث دو افراد چل بسے جبکہ اس دوران آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 8 افراد کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جس میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔