دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے16 افراد ڈوب گئے، 11 کو بچا لیا گیا

Last Updated On 13 August,2019 03:38 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) روجھان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے باعث 16 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، 11 افراد کو زندہ اور ایک لاش نکال لی گئی، 4 تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

راجن پور کے قریبی علاقے روجھان میں دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیمںا اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچیں اور کچھ دیر میں ہی 11 افراد کو دریا سے زندہ اور ایک لاش نکال لی گئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچائے جانے والے 11 افراد کی حالت تشویشناک ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا،زخمیوں اور لاپتہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔