نصیرآباد کے قریب زوردار دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

Last Updated On 26 August,2019 12:26 pm

نصیرآباد: (دنیا نیوز) نصیر آباد کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ سندھ کے علاقے گوٹھ حمید کھوسہ میں دھماکہ ہوا جس کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت نازک ہے، پولیس اور ریسکیو ادارے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کےدھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، ممکنہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔