سپریم کورٹ، ممبر سندھ اسمبلی معظم علی ڈی سیٹ، دوبارہ الیکشن کا حکم

Last Updated On 23 August,2019 04:55 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ نے ممبر سندھ اسمبلی معظم علی کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے

عدالت نے الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے پی پی پی کی امیدوار ندا کھوڑو کی اپیل منظور کرکے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر معظم علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 میں پی ایس 11 کے صوبائی حلقے سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی خان تھے جنہوں نے 32178 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی پی پی کی ندا کھوڑو 21811 ووٹ لے سکیں تھی۔