فریال تالپور کی ایئرکنڈیشن، ٹی وی سمیت دیگر سہولیات کیلئے درخواست دائر

Last Updated On 19 August,2019 12:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فریال تالپور نے جیل میں سہولیات کے لیے درخواست دائر کر دی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل میں مجھے سہولیات دی جائیں، ایئرکنڈیشنر، ٹی وی، ریڈیو، مائیکروویو اوون، مچھرمار لائٹ، ٹارچ اور ایک خادمہ مہیا کی جائے۔ فریال تالپور نے درخواست میں مزید کہا کہ جیل میں قرآن پاک سننے کیلئے آئی پوڈ رکھنے کی اجازت دی جائے۔