لاڑکانہ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، ماں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

Last Updated On 18 August,2019 03:59 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں رشتے کے تنازع پر مسلح افراد کی گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کے نتیجے میں شوہر اور بیوی 2 بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہوگئے۔

لاڑکانہ کے علاقے یار محمد کالونی میں ہفتے کی صبح نامعلوم مسلح افراد ولی محمد جتوئی کے گھر میں داخل ہوئے اور سوئے ہوئے افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کے ایک بیٹازخمی ہوگیا۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جب کے زخمی کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا گاڈہی برادری کے ساتھ رشتے کا تنازع جاری جاری تھا جس پر گاڈہی برادری کے مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔