کےپی میں بارشوں سے 12 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوئے، رپورٹ جاری

Last Updated On 11 August,2019 02:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 12 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہو گئے، پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی ہوئی جس میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ بائیس زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق باجوڑ میں خاتون سمیت تین افراد، بونیر اور لوئردیر میں دو بچے، ملاکنڈ اور شانگلہ میں دو افراد، سوات میں بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اورکزئی اور تورغر میں بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے۔