خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے ای ٹرانسفرایپ متعارف کردی

Last Updated On 01 August,2019 06:38 pm

پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش اور صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ایپ کا افتتاح کیا۔

خیبر پختوںخوا میں اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے ای ٹرانسفر ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔ صوبائی مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے تبادلے میرٹ پر کرنے اور محکمہ تعلیم سے سیاسی مداخلت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی بنائی گئی اور یہ قدم اُٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام محکموں سے کرپشن، رشوت اور سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ ای ٹرانسفر پالیسی سے ایجوکیشن سسٹم میں شفافیت آئے گی اور رشوت کلچر کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی سے تعلیمی نظام مزید بہتر ہوگا، ایجوکیشن افسران تبادلوں کے بجائے معیاری تعلیم کی فراہمی پر بھرپور توجہ دیں گے اور بہتر طریقے سے کام کریں گے۔