کراچی: ٹریفک اہلکار آپے سے باہر، شہری کو تھپڑ مار دیا، افسران خاموش

Last Updated On 25 July,2019 11:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پریڈی اسٹریٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے تلخ کلامی کے دوران شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹریفک پولیس اہلکار چالان کرنے کی دھن میں آپے سے باہر ہوگیا۔ پریڈی کے علاقے میں ہیلمٹ نہ پہننے اور رانگ وے آنے والے شہری سے ٹریفک پولیس اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی۔ تلخ کلامی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا اور پھر دھکے دے کر پولیس چوکی پر لے گیا۔