لاہور: (دنیا نیوز) باٹا پور میں پولیس نے 9 سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملز م اعظم بٹ کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شناخت کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کا کہنا ہے کہ ملزم اعظم بٹ نشے کا عادی ہے، ملزم اعظم بٹ نے نشے میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔
ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے سائنسی بنیادوں پر کام کیا، 9 سالہ سبحان کو 9 روز قبل قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔