نیشنل فٹبال چیلنج کپ: جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم

Last Updated On 19 July,2019 06:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سیّد شرافت حسین بخاری کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ان کھلاڑیوں میں نصیرخان، توثیق احمد، واجد علی، شفقت بشیر، رمیز نائب، دانش ممتاز، نیک عالم، عمر سعید، عبدالوحید، مبین خان، محمد یاسین، رضوان اللہ، اسد زمان، اصغر علی، عباس خان، دانیال حسین، انور شاہ، یاسر خان، اسد اللہ اور مراد خان شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ گوہر زمان کی زیرنگرانی کوچز فضل غفار اور برہان بوبی نے جدید اور اعلیٰ تربیت دی جبکہ ٹیم کوآرڈینیٹر کے فرائض رانا تنویر احمد نے انجام دیئے۔

نیشنل فٹ بال چیلنج کپ جولائی کے آخر میں پشاور میں کھیلا جا رہا ہے، چیلنج کپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا میچ 22 جولائی کو پاکستان آرمی کے خلاف، دوسرا 26 جولائی کو پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف اور تیسرا میچ 30 جولائی کو پاکستان ریلوے کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ چار اگست تک جاری رہے گا۔