خانپور مہر: بمبلی نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف، سینکڑوں ایکڑ زیرآب

Last Updated On 21 July,2019 01:31 pm

خانپور مہر: (دنیا نیوز) خانپور مہر کے قریب پکی گوہی کے مقام پر بمبلی نہر میں ایک سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ سینکڑؤں ایکڑ پر کھڑی کپاس اور گنے کی فصلیں زیرآب آ گئیں، اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔

خانپور مہر کے قریب گاؤں پکی گوہی کے مقام پر بمبلی نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف کے باعث سینکڑؤں ایکڑ کپاس اور گنے کی فصلیں پانی میں گھر گئیں، متاثرین نے نہر کا پانی بند نہ کرنے اور محکمہ انہار عملے کے نہ پہنچنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے شگاف پڑنے کی اطلاع محکمہ انہار کو دی لیکن تاحال محکمہ انہار کا نہ تو عملہ پہنچا ہے اور نہ ہی نہر کے پانی کو بند کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہو گیا ہے اور اب مزید نقصان کا بھی خدشہ ہے، اہل علائقہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے مصروف عمل ہیں۔