گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، مسافر محفوظ

Last Updated On 20 July,2019 12:20 pm

گلگت: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، گلگت ائیر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 608 اسلام آباد سے گلگت پہنچی، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا، پی کے 608 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔