پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Last Updated On 12 July,2019 09:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 852 اڑان بھرنے کیلئے تیار ہوئی لیکن رن وے پر ہی اس کا ٹائر پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے جاپان جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔ پی کے 852 اڑنے کیلئے بالکل تیار تھی لیکن اچانک رن وے پر ہی اس کا ٹائر پھٹ گیا تاہم جہاز معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

اسلام آباد سے جاپان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 کو بیجنگ میں ایک گھنٹہ رکنا تھا۔ جہاز میں چند پاکستانیوں کے علاوہ بڑی تعداد چینی مسافر بھی موجود تھے۔