آرمی چیف سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، پاک فوج کے کردار کو سراہا

Last Updated On 15 July,2019 08:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر نے ملاقات کرکے خطے میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر سٹوین سزباؤ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوست ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ہنگری کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔