انتظار کی گھڑیاں طویل: ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر، مسافر خوار

Last Updated On 08 July,2019 02:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ریل گاڑیاں مسلسل تاخیر کا شکار ہیں، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے، پاک بزنس 6 گھنٹے 20 منٹ اور علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہیں۔ عوام ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 7 گھنٹے اور شالیمار ایکسپریس 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ خیبر میل 1 گھنٹہ 40 منٹ، گرین لائن 1 گھنٹہ اور شاہ حسین ایکسپریس 30 منٹ لیٹ ہیں۔

جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، اکبر ایکسپریس کی آمد میں 1 گھنٹہ 35 منٹ کی تاخیر ہے، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ اور ملت ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔