مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 6 سے 7 فیصد تک اضافہ ہوگا: شیخ رشید

Last Updated On 22 June,2019 05:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 6 سے 7 فیصد تک اضافہ ہوگا، پچاس کلومیٹر سفر پر پیسے نہیں بڑھیں گے اور پہلے سے خریدی گئیں ٹکٹس پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کے اخراجات میں اضافہ ہوا، اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کرایے میں اضافہ ہوگا، ریلوے کے خسارے میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، حیدرآباد حادثہ کی ابتدائی رپورٹ میں انسانی غلطی ظاہر ہوئی، آئندہ 15 روز میں حادثے سے متعلق سزا اور جزا کا فیصلہ ہو جائے گا، کوئی افسر ایک جگہ 3 سال سے زیادہ تعینات نہیں رہے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا میثاق معیشت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا میثاق معیشت کا حامی ہوں، ہونے دیں، مخالفین کو سمجھ آجانا چاہئے، عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں۔