حیدرآباد اور لاہور میں حادثات سے شیڈول متاثر، ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ

Last Updated On 23 June,2019 11:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) حیدر آباد اور لاہور میں حادثات کے بعد لاہور سے کراچی کے درمیان ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، بزنس، قراقرم ایکسپریس، گرین لائن اور تیز گام کئی گھنٹے لیٹ ہو گئیں۔

حیدرآباد اور لاہور حادثے کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہو سکا، لاہور سے کراچی جانے اور آنیوالی متعدد ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ پلیٹ فارم پر انتظار کرتے مسافر خوار ہو کر رہ گئے۔

بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ، کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ قراقرم ایکسپریس 7 گھنٹے 5 منٹ اور شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

گرین لائن 4 گھنٹے، تیزگام 1 گھنٹہ اور پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ہے، مسافر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بہتری کے دعوؤں کو کوستے رہے۔