قومی اسمبلی: شہباز شریف کا لفظ 'سلیکٹڈ' سپیکر نے حذف کروا دیا

Last Updated On 27 June,2019 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کوسیلیکٹڈوزیراعظم کہا جسے سپیکر نے حذف کروا دیا۔ حکومتی اراکین سیلیکٹڈ کالفظ استعمال کرنےپرایوان میں شورشرابہ کرتے رہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کے دوران وزیراعظم کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا تو سپیکر نے انھیں ٹوک دیا۔ سپیکر نے کہا کہ سیلیکٹڈ کا لفظ حذف کرتا ہوں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اگرآپ سیلیکٹڈ کا لفظ حذف کریں گے تومیں سائیڈ لائین وزیراعظم کہہ دیتا ہوں۔ جس پر ایوان میں حکومتی اراکین کی طرف سے شور شرابا شروع ہو گیا۔سپیکر نے میڈیا کے حوالے سے رولنگ دیدی جو لفظ یہاں حذف کردیا جائے ، وہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں نشر نہیں ہوگا جس نے حذف شدہ الفاظ شائع یا نشر کئے تو اسے ایوان کے استحقاق مجروح کرنے سے تعبیر کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج کسان اورمزدورمرچکاہے،24گھنٹے کےدوران ڈالر کی قیمت میں 7روپےاضافہ ہوا جس سے قومی خزانے پرقرض کی مد میں 700 ارب روپےکابوجھ آ گرا۔

ان کے جواب میں حکومتی رکن اور وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکومت نےجوقرض لیاوہ کہاں گیا،کیا سابق دورمیں لیاگیاقرض بےنامی اکاؤنٹ میں گیا، یہ ملک بےنامی اکاؤنٹس سے نہیں چل سکتا، ان کےآخری دورمیں 10 ارب ڈالر کہاں گئے۔ اس پر شہباز شریف نے حماد اظہر کو جواب دیا کہ کہا کہ ہاتھ کنگن کوآرسی کیا،ابھی بحث کرالیں۔